Aug ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • وینزوئیلا کے خلاف امریکی الزامات اور دھمکیوں کی تکرار

امریکا کے نائب صدرنے ایک بار پھر وینزوئیلاکے خلاف صدر ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ بیانات اور وینزوئیلا حکومت کے خلاف الزامات اور دھمکیوں کی تکرار کی ہے

امریکا کے نائب صدر مایک پنس نے اتوار کی رات کولمبیا کے دارالحکومت بوگاتو میں کولمبیا کے صدر خوان مینوئل سینتوس سے ملاقات میں ایک بار پھر وینزوئیلا کی حکومت مخالف پارٹیوں کی حمایت کا اعلان کیا- کولمبیا کے صدر نے امریکا کے نائب صدر کے بیان پر ردعمل کے جواب میں کہا کہ ان کی حکومت واشنگٹن پر یہ واضح کردینا چاہتی ہے کہ امریکا کو کولمبیا، لاطینی امریکا اور جنوبی امریکا کے کسی بھی ملک میں فوجی مداخلت کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئے- کولمبیا کے صدر نے کہا کہ امریکا امن کا براعظم ہے اور اس براعظم کے سبھی ملکوں کو چاہئے کہ امن و صلح کی حفاظت کریں - امریکی صدر ٹرمپ نے وینزوئیلا میں آئینی کونسل کے انتخابات کے انعقاد کے ردعمل میں دعوی کیا کہ وینزوئیلا کے بارے میں بہت سے آپشن ہیں جن میں سے ایک فوجی آپشن بھی ہے -

ٹیگس