Aug ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۱:۵۸ Asia/Tehran
  • کیلیفورنیا کی علیحدگی کا منصوبہ کیل ایگزٹ پھر پیش

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے کچھ لوگوں نے فیڈرل حکومت سے ریاست کی علیحدگی کا نیامنصوبہ پیش کردیا ہے۔

ایک ایسے وقت جب امریکا ایک انتہائی سنگین بحران کا سامنا کررہا ہے ریاست کیلیفورنیا کے ایک گروہ کی جانب سے فیڈرل حکومت سے ریاست کی علیحدگی کا نیا منصوبہ سامنے آگیا ہے۔
اس نئے منصوبے میں امریکا سے کیلیفورنیا کی علیحدگی کا منصوبہ کیل ایگزٹ اوراصلاحات کے لئے آئین ساز کونسل کی تشکیل کی بات کی گئی ہے۔
اس منصوبے میں کہا گیا ہے کہ امریکا کی فیڈرل حکومت اور ریاست کیلیفورنیا کے درمیان پایاجانے والا رابطہ اس امر کی راہ میں حائل ہے کہ کیلیفورنیا او دیگر ریاستیں اپنے مستقبل کی خود مالک ہوں اسی لئےاس رابطے پر نظرثانی ہونی چاہئے۔
اس منصوبے کے حامیوں کا کہنا ہے کہ دوہزار اٹھارہ میں کیل ایگزٹ منصوبے کے بارے میں ریفرنڈم ہوسکےگا البتہ اس منصوبے کی پہلے ریاستی اسمبلی سے منظوری لینی ہوگی۔

ٹیگس