Aug ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۱ Asia/Tehran
  • کینیڈا میں نسل پرستی کے خلاف احتجاج

ہزاروں افراد نے کینیڈا کے شہر ونکوور میں میں مظاہرہ کرکے، فسطائی گروہوں اور نیونازی ازم کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

بی بی سی کے مطابق فسطائیت اور نیو نازی ازم کے خلاف ونکوور کی سڑکوں پر مارچ کرنے والوں کی تعداد ایک محتاط اندازے مطابق چودہ ہزار سے زیادہ تھی۔ مظاہرین تارکین وطن کے لئے ملک کی سرحدیں کھولنے اور نسلی و مذہبی تنوع کا احترام کیے جانے کے حق میں نعرے لگا رہے تھے۔کئی مقامات پر نسل پرستی کے خلاف مظاہرہ کرنے والے لوگوں کا سامنا، فسطائی گروہوں کے حامیوں سے بھی اور دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔اس موقع پر پولیس کو مداخلت کرنی پڑی پڑا جس کے باعث کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔اس رپورٹ کے مطابق ونکوور پولیس نے کم سے کم پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا ہے۔

ٹیگس