Aug ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۲ Asia/Tehran
  • تل ابیب میں نیتن یاہو کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے

نیتن یاہو کی مالی بدعنوانی کے خلاف مظاہروں کے ساتھ ہی تل ابیب میں دسیوں معذروں نے بھی ان کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بدھ کودسیوں معذوروں نے تل ابیب میں احتجاجی مظاہرہ کر کے مطالبہ کیا ہے کہ ان کےوظیفوں یا گذارہ الاؤنس میں کم سے کم اتنا اضا‌فہ ضرور کیا جائے جس سے وہ اپنی زندگی بسر کر سکیں۔
مظاہرین نے زندگی، آزادی اور سماجی انصاف کا نعرہ لگاتے ہوئے تاکید کی کہ اگر اسرائیلی حکام نے ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے تو وہ اپنا احتجاج تیز کرتے ہوئے تل ابیب جانے والے راستوں کو بند کردیں گے۔
تیرہ جون کو بھی تقریبا دو سو اسرائیلی معذوروں نے مظاہرے کر کےگذارہ  الاؤنس بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔
معذوروں کے حامی اداروں اور تنظیموں کے اعلان کے مطابق نیتن یاہو کا مقصد مظاہرین کو کچلنا اور معذوروں کے مطالبات کو کنٹرول کرنا ہے۔
درایں اثنا صیہونیوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے مالی بدعنوانی کیس کی تحقیقات میں تاخیر پر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا۔
نیتن یاہو پر فرانسیسی شہری آرناوڈ میرین سے انتخابی مہم چلانے کے لئے دس لاکھ ڈالر لینے کا الزام ہے۔

ٹیگس