Sep ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۶ Asia/Tehran
  • جزیرہ نمائے کوریا کے بحران پر تشویش

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کو حالیہ برسوں کا خطرناک ترین عالمی بحران قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیوں گوترش نے واضح کیا کہ شمالی کوریا کو ایٹمی پروگرام روکنے پر آمادہ کرنے کے لیے سلامتی کونسل کی قرار دادوں کا احترام کیا جانا ضروری ہے۔انہوں نے جزیر نمائے کوریا کے بحران کوسفارت کاری کے ذریعے حل کیے جانے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو اب تک جتنی بھی جنگوں کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ غیر دانشمندانہ طرز فکر کا نتیجہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں جزیرہ نمائے کوریا کے بحران کو حل کرنے کے لیے منطقی راستہ اپنانا ہوگا۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ نے جزیر نمائے کوریا میں اپنی فوجی طاقت میں اضافے اور شمالی کوریا کو حملے کی دھمکی دی ہے۔

 

ٹیگس