Sep ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۰ Asia/Tehran
  • پیرس میں سعودی سفارت خانےکے سامنے مظاہرہ

فرانس کے باشندوں نے پیرس میں سعودی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرکے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت احتجاج کیا ہے۔

سعودی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ کرنے والوں نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر سیاسی قیدیوں کو رہا کرو اور یمن پر بمباری بند کرو جیسے نعرے درج تھے۔مظاہرین سعودی عرب میں سیاسی مخالفین کے خلاف تشدد بند کرنے اور تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کر رہے تھے۔دوسری جانب اطلاعات ہیں سعودی حکومت نے سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، مزید علما اور دانشوروں کو گرفتار کرلیا ہے۔لندن میں قائم انسانی حقوق کے عرب ادارے القسط کے مطابق، سعودی عرب میں گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے تاہم گرفتار ہونے والوں کی صحیح تعداد کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔بعض خبروں میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں سیاسی قیدیوں کی تعداد تیس ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سعودی عرب کی شاہی حکومت نے ملک کو پولیس اسٹیٹ میں تبدیل کردیا ہے۔

ٹیگس