Sep ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۵ Asia/Tehran
  • ماسکو پولیس کو دھمکی آمیز کال، ک‏ئی عمارتیں اور دفاتر بند

ماسکو پولیس نے دھمکی آمیز کال ملنے کے بعد اس شہر کے کئی دفاتر اور سرکاری عمارتیں خالی کرا لیں

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے نو دفاتر اور عمارتوں میں بم رکھے جانے کی مشکوک کال ملنے کے بعد ماسکو کی پولیس نے فورا موقع پر پہنچ کر ان  عمارتوں سےچھے سو کارکنوں کو باہر نکال کر ممکنہ بم کو تلاش کرنا شروع کردیا - گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ماسکوپولیس کو دوسوپچاس سے زیادہ مشکوک فون موصول ہوئے جن میں بم نصب کئے جانے کی دھمکی دی گئی تھی - روس کے سیکورٹی اہلکار،بم رکھے جانے کی کال ملنے کے بعد اب تک ڈیڑہ لاکھ افراد کوعمارتوں سے باہر نکال چکے ہیں-

ٹیگس