ٹرمپ حکومت کے خلاف امریکی طلبا کا احتجاج
Sep ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran
امریکی طلبا نے ٹرمپ حکومت کی سیاسی اور نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا ہے۔
رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی طلبا نے ہارورڈ یونیونسٹی میں امریکی وزیر تعلیم بٹسی ڈوس کی تقریر کے موقع پر ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی کی مخالفت میں شدید نعرے لگائے اور ٹرمپ حکومت کی نسل پرستانہ پالیسیوں کے خلاف بھی بھرپور احتجاج کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی وزیر تعلیم کی تقریر کے موقع پر طلبا نے نسل پرستی کے خلاف اپنے بینرز اٹھا کر شدید نعرے بازی کی۔رپورٹ کے مطابق امریکی سیکورٹی اہلکاروں نے احتجاج کرنے والے بعض طلبا کو گرفتار اور بعض دیگر کو یونیورسٹی سے باہر نکال دیا۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ میں بڑھتی ہوئی نسل پرستی پر ٹرمپ حکومت کی خاموشی، امریکا کے اندر اور باہر شدید تنقید کا باعث بنی ہوئی ہے۔