Oct ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • واشنگٹن میں نسل پرستی مخالف مظاہرہ

ہزاروں امریکیوں نے واشنگٹن میں مظاہرے کر کے نسل پرستی کا سختی سے مقابلہ کئے جانے کا مطالبہ کیا۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی مظاہرین نے  امریکہ میں نسل پرستی اور امتیازی سلوک کی مذمت کرتے ہوئے کانگریس کے سامنے دھرنا دیا۔
مظاہرین نےان قوانین، پالیسیوں اور رویوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا جو امریکہ میں سماجی ناانصافی، رنگین فاموں کی توہین اور سفیدفاموں کا تسلط مضبوط ہونے پر منتج ہوتے ہیں۔
نسل پرستی کے خلاف مظاہروں کے ساتھ ہی سیاہ فام خواتین کی حمایت میں بھی مظاہرے ہوئے جو آگے چل کر ایک ہوگئے۔
گذشتہ چند برسوں کے دوران امریکی شہریوں خاص طور سے سیاہ فاموں کے ساتھ سیکورٹی اہلکاروں کا امتیازی رویہ اور بدسلوکی کے ویڈیو سوشل میڈیا پر آنے کے بعد دنیا بھر میں امریکی سیکورٹی اہلکاروں کے رویے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے برسراقتدار آنے کے بعد سے امریکہ کے انتہاپسند اور نسل پرست گروہوں کی سرگرمیاں کافی بڑھ گئی ہیں۔

ٹیگس