شمالی کوریا کےجوہری ہتھیارملکی سلامتی کے لئے
Oct ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
شمالی کوریا نے کہا کہ اس کےجوہری ہتھیار ملکی سلامتی کے لئے ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون نے کہا ہے کہ ہمارے جوہری ہتھیار ملکی سلامتی اور حفاظت کے طاقتور محافظ ہیں۔ شمالی کوریا کے رہنما کا حکمراں جماعت کی سینٹرل کمیٹی کی رولنگ ورکنگ پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ رواں ہفتے شمالی کوریا نے دو مزید نیوکلیئرمیزائل لانچ کرتے ہوئے اپنے 6 جوہری تجربات کو مکمل کیا جو امریکا کی سرزمین کو تباہ کرنے کی صلاحیت میں اہم پیشرفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے نیوکلیئر ہتھیار ان کے ملک کی حاکمیت اور تحفظ کے طاقتور محافظ ہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کی دھمکی دی تھی جس پرشمالی کوریا نے سخت ردعمل دکھایا ہے۔