امریکا کے تازہ ترین غیر سفارتی اقدام پر روس کا ردعمل
Oct ۱۲, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۸ Asia/Tehran
روس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو نابود کر رہی ہے۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں امریکا میں روسی نمائندہ دفاتر کی عمارتوں سے روس کے پرچم کو نیچے اتار دیئے جانے کے امریکی اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن اپنے اس قسم کے اقدامات کے ذریعے جان بو جھ کر روس کے ساتھ تعلقات کو نابود کرنے کی کوشش کر رہا ہے-
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ماسکو نے واشنگٹن کے اس اقدام پر امریکی حکام سے اپنا سخت احتجاج کیا ہے اور یہ کہ جوابی اقدام کے لئے جلد ہی فیصلہ کیا جائے گا-
امریکی حکومت نے سن فرانسیسکو میں روسی قونصل خانہ اور واشنگٹن ڈی سی میں روس کے نمائندہ تجارتی دفتر کو بند کرنے کے بعد ابھی حال ہی میں ان عمارتوں سے روس کا پرچم بھی نیچے اتار دیا-