Oct ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  • روس، امریکہ کے مقابلے کے لئے عالمی سفارتکاری کو منظم کرے گا

روس کی دفاعی اور خارجہ پالیسی کونسل کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو کو امریکہ کے مقابلے کے لئے عالمی سفارتکاری کو منظم کرنا چاہئے۔

روس کی دفاعی اور خارجہ پالیسی کونسل کے سربراہ فئو ڈورلو کیاف نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ واشنگٹن اور ماسکو کے تعلقات نہایت خراب ہو چکے ہیں، کہا کہ موجودہ مقابلہ آرائی چالیس سال قبل سابق سویت یونین کے دور کی سرد جنگ سے زیادہ خطرناک ہے اور ماسکو کو امریکہ کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی سفارتکاری کو منظم کرنا چاہئے-

فئو ڈورلو کیاف نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اس وقت روس اور امریکہ کے درمیان جو چل رہا ہے اسے حقیقی سرد جنگ کہا جا سکتا ہے-

روس کی دفاعی اور خارجہ پالیسی کی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ فرسٹ امریکہ، کا نعرہ صرف نعرہ نہیں ہے بلکہ ایک طرزعمل ہے جو نہ صرف روس کے خلاف بلکہ واشنگٹن کے اتحادیوں اور شرکاء کے سلسلے میں استعمال کیا جاتا ہے اور یہ رویہ مشترکہ مفادات کے اصول کی نفی کرتا ہے-

مغربی دنیا خاص طور سے واشنگٹن کے ساتھ ماسکو کے تعلقات دو ہزار چودہ سے اوباما کے دور صدارت سے ہی سخت سرد مہری کا شکار ہیں اور روس، ایران اور شمالی کوریا کے خلاف نئی امریکی پابندیوں نے بھی کشیدگی کی نئی لہر پیدا کر دی ہے-

 

ٹیگس