Oct ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • برطانیہ نے دہشت گردوں کے لئے آل سعود کی حمایت کی رپورٹ شا‏ئع نہیں کی

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے برطانیہ میں دہشت گردوں کے لئے سعودی عرب کی مالی حمایت کے بارے میں رپورٹ شا‏ئع کرنے سے گریز کیا ہے۔

اخبار انڈیپنڈنٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ برطانوی وزیراعظم تھریسا مئے نے دہشت گردوں کے لئے سعودی عرب کی مالی حمایت سے متعلق رپورٹ شائع نہیں کی-

اخبار کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے ایسا اس لئے کیا ہے کہ رپورٹ شائع ہونے سے لندن اور ریاض کے تعلقات خطرے میں پڑ سکتے تھے-

اخبار انڈیپنڈنٹ نے لکھا ہے کہ یہ رپورٹ گذشتہ برس جولائی میں شائع ہونے والی تھی لیکن ابھی تک شائع نہیں کی گئی-

اس رپورٹ کا مقصد برطانیہ میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے لئے مالی حمایت کی شرح کا اندازہ لگانا اور انتہا پسندوں کی مالی مدد کرنے والے بین الاقوامی نیٹ ورک کے بارے میں معلومات اکٹھا کرنا تھا-

اس رپورٹ کو تیار کرنے کا حکم سابق برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے دیا تھا اور تھریسا مئے اس وقت ملک کی وزیر داخلہ تھیں اور اس رپورٹ پر انہوں نے کام بھی کیا تھا-

اخبار انڈیپنڈنٹ نے اس رپورٹ میں  دہشت گردوں کے لئے سعودی عرب کی مالی حمایت کے کردار کے واضح ہو جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے اس پہلو پر روشنی ڈالی ہے کہ یہ رپورٹ اب تک کیوں جاری نہیں کی گئی-

اخبار کے مطابق اس بات کو مد نظر رکھنا چاہئے کہ تھریسا مئے نے گذشتہ برس جولائی میں جب یہ رپورٹ منظر عام پر آنے والی تھی سعودی عرب کے ساتھ  بہت ہی دوستانہ تعلقات برقرار کر لئے تھے اور اس وقت ریاض برطانوی ہتھیاروں کا سب سے بڑا خریدار ہے-

ٹیگس