Dec ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۶ Asia/Tehran
  • داعش اور طالبان کا جھگڑا خطرے کی گھنٹی ہے: روسی صدر

روس کے صدر ولادیمیر پوتین کا کہنا ہے کہ امریکا کی افغانستان میں موجودگی کے باوجود وہاں امن و امان کی صورت حال خراب ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے روس میں پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران کہا کہ روس اور امریکا کے درمیان معاملات ٹھیک نہیں لیکن ہمیں اس معاملے کو معروضی طور پور لینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات کے لحاظ سے افغانستان کی صورتحال پہلے سے زیادہ خراب ہوئی ہے، داعش کی کارروائیاں صورتحال کومزید خراب کررہی ہیں ۔

روسی صدر نے افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کی سرحدوں پر طالبان کی موجودگی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت داعش دہشت گرد گروہ افغانستان میں قدم جمانا چاہتا ہے، داعش اور طالبان کا جھگڑا بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔

ٹیگس