Jan ۱۵, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۶ Asia/Tehran
  • برطانیہ کے لئے دنیا امریکہ اور ٹرمپ سے زیادہ اہم ہے، کوربین

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما نے امریکہ کے ساتھ اپنے ملک کے تعلقات کو غیر اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لندن کے لئے واشنگٹن سے کہیں زیادہ یورپی یونین اور دنیا کے تمام ممالک اہمیت رکھتے ہیں۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رہنما جیرمی کوربین نےایک بیان میں کہا ہے کہ برطانیہ کے لئے امریکہ کے ساتھ تعلقات سے کہیں زیادہ یورپی یونین، چین اور ہندوستان نیز دنیا کے دیگر ملکوں کے ساتھ تعلقات اہم ہیں۔انھوں نے کہا کہ برطانیہ کے لئے اقوام متحدہ جیسے عالمی اداروں کے ساتھ تعلقات بھی بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔کوربین نے کہا کہ عورتوں اور قومی و مذہبی اقلیتوں کی توہین کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرمپ کا سب سے بڑا مسئلہ اقوام متحدہ  یا یونیسکو جیسے عالمی اداروں کی حمایت میں ان کی ناتوانی ہے۔برطانیہ میں امریکی صدر ٹرمپ کے سلسلے میں پائی جانے والی مخالفت، اس بات کا باعث بنی ہے کہ ٹرمپ اب تک کئی بار اپنا دورہ برطانیہ ملتوی کردیں - ٹرمپ نے چند روز قبل ہی فروری میں انجام پانے والا اپنا دورہ برطانیہ بھی  ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ٹیگس