Jan ۲۴, ۲۰۱۸ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکا میں 7.9 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

امریکی جیالوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ امریکا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 31 منٹ پر 7.9 شدت کا زلزلہ آیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد ریاست کیلی فورنیا، برٹش کولمبیا اور الاسکا کے ساحلی علاقوں کےلیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

یو ایس جی ایس کے مطابق زلزلے کا مرکز الاسکا کے جزیرے کوڈیاک کے قریبی سمندر میں خلیج الاسکا کی تہہ میں واقع تھا جب کہ اس کی گہرائی  25 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ٹیگس