جنوبی کوریا کے اسپتال میں آگ لگنے سے 31 افراد ہلاک
Jan ۲۶, ۲۰۱۸ ۰۹:۱۲ Asia/Tehran
جنوبی کوریا میں صحت یابی کے لئے جانے والے کئی افراد آگ لگنے سے جھلس گئے۔
جنوبی کوریا کےشہر مریانگ میں واقع اسپتال میں آگ لگنے سے کم از کم 31 افراد ہلاک اور 40 دیگر زخمی ہوگئے، آگ ایمرجنسی روم میں لگی، قریبی نرسنگ ہوم خالی کرا لیا گیا۔
خبروں کے مطابق آگ لگنے سے 100سے زائد مریض عمارت میں پھنس گئے جبکہ مریضوں کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔