جنوبی کوریا کے اسپتال میں آگ لگ گئی،30 ہلاک
Jan ۲۶, ۲۰۱۸ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
جنوبی کوریا کے ایک اسپتال میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی یون ہاپ کے مطابق آتشزدگی کا یہ واقعہ مریانگ شہر میں واقع اسپتال میں میں پیش آیا ہے جہاں شعبہ حادثات میں لگنے والی آگ نے پورے اسپتال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکام نے تیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ چالیس افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔حکام کے مطابق آگ لگنے سے سو سے زائد مریض عمارت میں پھنس گئے ہیں جنہیں نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔قابل ذکر ہے کہ چند ہفتے کے قبل جنوبی کوریا کے وسطی شہر جی چیون کے اسپورٹس کمپلکس میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک ہوگئے تھے۔