Feb ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۱۱ Asia/Tehran
  • بنیامین نتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمات میں فرد جرم

غاصب اور جابر صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے خلاف پولیس نے کرپشن کے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس نے طویل تحقیقات کے بعد وزیر اعظم نتن یاہو پر کرپشن کے دو مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیراعظم پر باقاعدہ الزامات عائد کرنے کا اختیار مقبوضہ فلسطین کے اٹارنی جنرل کے پاس ہے اور میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کئی ہفتے یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں کہ معاملے کو کس طرح آگے بڑھایا جائے۔
دوسری جانب نتن یاہو نے ٹیلی وژن پر اپنے خطاب میں کہا ہے کہ وہ بے گناہ ہیں اور وہ قوم کی خدمت اور رہنمائی کرتے رہیں گے۔
گزشتہ ایک سال کے دوران ان سے پندرہ بار مختلف مواقع پر تفتیش کی گئی اوراس سے پہلے بھی اس طرح کے مقدمات قائم کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نتن یاہو پرمالی بدعنوانی کےالزامات ہیں۔

ٹیگس