Apr ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۱ Asia/Tehran
  • الجزائر میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 100 سے زائد ہلاک

الجزائر میں فوجی دستے اور جنگی سامان لے جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 100 سے زائد فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق الجزائر کے دارالحکومت سے 20 میل کی دوری پر فوجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ طیارے نے ملٹری بیس کے نزدیک ایئرپورٹ بوفارک سے پرواز بھری تھی کہ اچانک گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہاز میں سوار 100 سے زائد فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔ بعض اطلاعات کے مطابق 200 افراد ہلاک ہوئے۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کا شکار طیارہ سوویت ساختہ ’الیوشن II-76‘ تھا جو طویل فاصلے تک پرواز کرسکتا تھا اور اس میں 120 مسافروں کے سوار ہونے کی گنجائش تھی۔

مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ  فوجی دستوں اور ساز و سامان کو لے کر بوفارک ایئرپورٹ سے اپنی منزل کی جانب رواں دواں تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ طیارے کے گرنے سے پہلے اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ حکومت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو دہشت گردی کے پہلو سمیت دیگر وجوہات معلوم کرے گی۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر لیا گیا ہے اور سرکاری اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

 

ٹیگس