شمالی کوریا اور چین کے رہنماؤں کی ملاقات
شمالی کوریا کے رہنما اور امریکی صدر کی مجوزہ ملاقات سے پہلے شمالی کوریا کے رہنما کیم جونگ اون اور چین کے صدر شی چین فنگ نے چین کے شہر دالیان میں ملاقات کی ہے۔
چین کے ٹیلی ویژن نے چین اور شمالی کے رہنماؤں کو ڈالیان میں سمندر کے کنارے ٹہلتے ہوئے بات چیت کرتے ہوئے دکھایا ہے-
چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شین ہوا نے کہا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے پیر اور منگل کو ملاقات کی۔ گذشتہ دو مہینے کے دوران چین اور شمالی کوریا کے رہنماؤں کی یہ دوسری ملاقات ہے-
شمالی کوریا کے رہنما نے منگل کو ہونے والی ملاقات میں کہا کہ اگر مغربی ممالک منجملہ امریکا پیونگ یانگ کے خلاف اپنی مخاصمانہ کارروائیاں ترک کر دیں تو شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت نہیں ہے-
دو ہزار گیارہ میں شمالی کوریا کا اقتدار سنبھالنے کے بعد کیم جونگ اون کا گذشتہ مارچ میں انجام پانے والا دورہ چین ان کا پہلا غیر ملکی دورہ تھا-
اطلاعات ہیں کہ شمالی کوریا اور چین کے رہنماؤں کی ملاقات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ بھی چینی صدر سے فون پر بات کرنے والے ہیں-