May ۰۹, ۲۰۱۸ ۱۱:۰۲ Asia/Tehran
  • جزیرہ نمائے کوریا سے ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ شمالی کوریا کی ترجیح

شمالی کوریا کے رہنما کِم جونگ ان نے چینی صدر شی جن پنگ سے منگل کے روز دوسری مرتبہ ملاقات کی ۔

چینی نیوز ایجنسی ژنہوا کے مطابق حالیہ چند ہفتوں میں شمالی کوریا کے حوالے سے سفارتی سرگرمیاں انتہائی تیز ہوئی ہیں، گزشتہ ماہ کے اواخر میں شمالی اور جنوبی کوریائی رہنماؤں کی ایک تاریخی ملاقات بھی ہوئی تھی، دونوں رہنماؤں کی ملاقات چین کے ساحلی شہر دالین میں ہوئی۔

چین اور شمالی کوریا کے صدور کی ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے رہنما نے چینی صدر سے کہا کہ امید ہے تمام متعلقہ فریقین خطے میں ایٹمی ہتھیارختم کرنے اور امن کے لیے اقدامات کریں گے۔

کم جانگ ان نے کہا کہ اگر شمالی کوریا کو نقصان پہنچانے والی پالیسیوں کا خاتمہ ہو جاتا ہے اور پیانگ یانگ کی سلامتی کو کوئی خطرہ نہ ہو تو ہمیں ایٹمی ہتھیاروں کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

کم جونگ نے مزید کہا کہ جزیرہ نما کوریائے سے ایٹمی ہتھیاروں کا خاتمہ ہماری صاف پالیسی کا حصہ ہے، اس سلسلے میں مذاکرات شمالی کوریا اور امریکا کے درمیان باہمی اعتماد کو مضبوط کر سکتے ہیں، چینی صدر نے اس موقع پر کہا کہ بیجنگ جزیرہ نما کوریا سے ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے کے لیے مدد کرے گا اور امریکا شمالی کوریا مذاکرات کا حامی ہے۔

ٹیگس