May ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۹:۰۶ Asia/Tehran
  • تہران کے خلاف پابندیوں پر واشنگٹن کے ساتھ ماسکو کے تعلقات متاثر ہوں گے، روس

روس نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے واشنگٹن کے ساتھ ماسکو کے تعلقات متاثر ہوں گے۔

اسکائی نیوز کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے جرمنی کے اپنے ہم منصب ہائیکو ماس کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی پابندیوں سے علاقے کی صورت حال اور روس امریکہ تعلقات متاثر ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے منافی ہے۔ لاوروف نے کہا کہ ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے باوجود اس معاہدے کا تحفظ کیا جانا اہمیت رکھتا ہے۔

روس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایٹمی معاہدے کے دیگر فریق ممالک، اس بین الاقوامی معاہدے کو باقی رکھنے کے لئے تعاون کا طریقہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے ناہر نکلنے کے بعد ایران کی جانب سے اعلان کردہ موقف کی قدردانی بھی کی۔

 اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ نے بھی  کہا کہ ان کا ملک ایٹمی معاہدے کو باقی رکھے جانے کا حامی ہے۔

ٹیگس