Jun ۱۸, ۲۰۱۸ ۰۷:۱۹ Asia/Tehran
  • اسامہ بن لادن کا ڈرائیور گرفتار

القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے ڈرائیور ابو سفیان لیبیا میں گرفتار ہو گیا ہے۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق، لیبیا کے اعلی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ ابو سفیان کو تکفیری دہشت گردوں کے ایک ٹھکانے پر چھاپے مارے جانے کے دوران کاروائی میں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو سفیان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب دہشت گردوں کے پاس ہتھیار اور گولہ بارود ختم ہو گیا تھا۔

لیبیائی فوج اور القاعدہ کے سرغنہ کے ساتھیوں کے درمیان کئی راونڈ فائرنگ کے بعد ہی ابو سفیان کی گرفتاری ممکن ہو سکی۔

ابو سفیان ایک خونخوار دہشت گرد ہے جس پر اسامہ بن لادن کو بہت زیادہ اعتماد تھا۔

لیبیائی شہری ابو سفیان، 80 کے عشرے میں انتہا پسند وہابی نظریات کے نزدیک ہوا اور پھر وہ اپنے معمولات زندگی ترک کرکے القاعدہ جیسے خونخوار دہشت گرد گروہ میں شامل ہو گیا۔

القاعدہ میں رکنیت حاصل کرنے کے بعد وہ سوڈان کے راستے افغانستان پہنچا، جہاں اسے امریکی فوجیوں کے ذریعے ٹریننگ کیمپوں میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے ٹریننگ دی گئی۔

 

ٹیگس