امریکہ یورپ کے دفاعی اخراجات برداشت نہیں کر سکتا، ٹرمپ
Jul ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ یورپ کے دفاع کے مزید اخراجات برداشت نہیں کر سکتا۔
ایسوشی ایٹڈ پریس کے مطابق ٹرمپ نے یہ بیان برسلز میں معاہدہ شمالی اقیانوس نیٹو کے رکن ملکوں کے سربراہی اجلاس سے قبل دیا ہے۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ وہ واحد ملک ہے جس کی خام قومی پیداوار کا چار فیصد حصہ نیٹو پر صرف ہوتا ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ تمام رکن ملکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ نیٹو کے اخراجات پورے کریں اور امریکہ اس سے زیادہ جرمنی سمیت نیٹو اور اس کے رکن ملکوں کے دفاع کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات امریکہ کے اتحادی دشمنوں سے بھی بدتر سلوک کرتے ہیں۔
نیٹو کے سربراہی اجلاس سے قبل امریکہ اور یورپی ملکوں کے درمیان کشیدگی میں زبردست اضافہ ہو گیا ہے۔