فرانسیسی پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں
Jul ۰۷, ۲۰۱۸ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
فرانسیسی پولیس نے نانت شہر میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا ہے۔
یہ مسلسل چوتھی بار ہے جب نانت شہر میں شبانہ مظاہرے کیے گیے اور پولیس نے مظاہرین کے خلاف تشدد سے کام لیا۔
برل ویبلوو کے علاقے میں مظاہرین نے پولیس پر آتش گیر مادے سے بھری بوتلیں پھینکیں جبکہ پولیس نے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا بے تحاشہ استعمال کیا۔
یہ مظاہرے فرانسیسی پولیس کے ہاتھوں ایک نوجوان کی ہلاکت کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔ فرانسیسی پولیس نے گزشتہ دنوں ایک چیک پوسٹ کے قریب ابوبکر نامی بائیس سالہ نوجوان کو گولیاں مار دی تھیں۔
اس خـبر کے پھیلتے ہی نانت شہر میں پولیس کے خلاف شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور پولیس کے خلاف وسیع مظاہرے کیے گئے تھے جن کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔