Jul ۱۶, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • فن لینڈ میں روسی اور امریکی صدور کی ملاقات

روس اور امریکہ کے صدور نے فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی میں ایک دوسرے سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق صدر ولادیمیر پوتن اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مختلف مسائل میں ماسکو واشنگٹن تعاون کی ضرورت پر تاکید کی گئی۔روسی صدر ولادیمیرپوتن نے اس موقع پر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ دوطرفہ تعلقات اور مختلف عالمی مسائل کے بارے میں تفصیل کے ساتھ بات چیت کی جائے۔صدر ولادیمیر پوتن نے مزید کہا کہ روس اور امریکہ دنیا کی دو بڑی طاقتیں ہیں جن کے پاس دنیا کے نوے فی صد ایٹمی ہتھیار ہیں اور یہ صورتحال اچھی نہیں ہے لہذا اس پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تعلقات میں پائی جانے والی کشیدگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ساری دنیا کی نگاہیں ہماری ملاقات پر لگی ہوئی ہیں لہذا امریکہ اور روس کے درمیان تعلقات بہتر ہونے چاہئیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ روس کے ساتھ تجارتی، ایٹمی اور سیاسی تعلقات کے تمام معاملات کا بغور جائزہ لیں گے اور انہیں دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کی پوری امید ہے۔صحافیوں کے سامنے اس مختصر گفتگو کے بعد پوتن اور ٹرمپ نے بند کمرے میں ایک دوسرے ملاقات کی جس کی تفصیلات دونوں ملکوں کے متعلقہ عہدیداروں کی جانب سے تاحال جاری نہیں کی گئی۔

ٹیگس