انسانی حقوق کی خلاف ورزی، سعودی - کینیڈا تعلقات کی خرابی
Aug ۰۹, ۲۰۱۸ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر سعودی عرب اور کینیڈا کے تعلقات خراب ہو گئے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو اپنے موقف پر ڈٹ گئے ہیں اور کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں بھی انسانی حقوق کا سوال آئے گا کینیڈا پر زور اور دو ٹوک انداز میں آواز اٹھائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات خراب کرنا نہیں چاہتے لیکن انسانی حقوق پر خاموش بھی نہیں رہ سکتے۔
ادھر انسانی حقوق کے کارکنوں کی رہائی کے مطالبے پر سعودی عرب نے کینیڈا کو خبردار کیا ہے وہ اپنی غلطی کی تلافی کرے یا مزید کارروائی کے لیے تیار ہو جائے۔
سعودی عرب نے طلبا کے بعد اپنے مریضوں کو بھی کینیڈا سے کسی دوسرے ملک منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تمام تر صورتحال کے باوجود سعودی وزیر توانائی کا کہنا ہے کہ کینیڈا کے لیے تیل کی فراہمی جاری رہے گی۔