Aug ۲۹, ۲۰۱۸ ۱۵:۲۳ Asia/Tehran
  • مشرقی جرمنی میں جھڑپ، 20 زخمی

جرمنی کے مشرقی علاقے میں بائیں اور دائیں بازو کے انتہا پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں کم از کم بیس افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق جرمن پولیس نے اعلان کیا ہے کہ دونوں فریقوں میں یہ جھڑپ کیم نیٹس شہر میں ہوئی۔ اس رپورٹ کے مطابق جرمنی کے دو پولیس اہلکار بھی اس جھڑپ میں زخمی ہوئے ہیں۔بدامنی کا سلسلہ اس وقت شروع ہو گیا جب جرمن حکام نے اعلان کیا کہ جرمنی کے ایک پینتیس سالہ شہری کو چھرا گھونپنے کے الزام میں عراق و شام کے  دوباشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔جس کے بعد دائیں بازو کے چھے ہزار انتہا پسند سڑکوں پر نکل آئے اور وہ مہاجروں کے خلاف نعرے لگاکر ان کو ملک سے نکالے جانے کا مطالبہ کرنے لگے۔مظاہرے میں بائیں بازو کے بھی تقریبا ایک ہزار افراد نے شرکت کی۔ ہفتے کی رات چھرا گھونپنے کے واقعے میں ایک شخص ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس