بم کی دھمکی کے بعد روسی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
Sep ۰۱, ۲۰۱۸ ۲۱:۱۱ Asia/Tehran
روسی طیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی کے بعد ماسکو ایئر پورٹ پر طیارہ دوبارہ اتار لیا گیا۔
کرغیزستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے روسی سیکورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روسی ایئر لائن کے ایک طیارے کو اس وقت ماسکو ایئر پر دوبار اتار لیا گیا جب ایک مسافر نے طیارے کے بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔سیکورٹی حکام نے طیارے کو فوری طور پر ماسکو ایئر پورٹ واپس آنے کا حکم دیا اور دھمکی دینے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ہونے والے شخص کا تعلق تاجکستان سے بتایا جاتا ہے جو روسی پاسپورٹ کے حصول کے لیے ماسکو گیا تھا۔مذکورہ شخص کے والد نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ان کا بیٹا پندر روز قبل ماسکو گیا تھا اور روسی پاسپورٹ کے حصول میں ناکامی کے بعد کافی دلبرداشتہ تھا۔پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔