Sep ۱۰, ۲۰۱۸ ۰۷:۳۹ Asia/Tehran
  • سوڈان میں مسافر طیارہ تباہ 17 افراد ہلاک

جنوبی سوڈان میں ایک چھوٹا مسافر طیارہ گرِ کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کم ازکم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والا مسافر طیارہ اپنی منزل یرول شہر کی جانب محو پرواز تھا کہ حادثے کا شکار ہوکر دریا میں جا گرا۔

طیارے میں عملے کے 3 ارکان اور 19 مسافر سوار تھے ، حادثے میں مرنے والے 17 افراد کی لاشوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے جب کہ دو افراد کو زندہ ریسکیو کیا گیا تاہم 3افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔

وزیراطلاعات نے میڈیا کو بتایا کہ زندہ بچنے والا شخص   اطالوی ڈاکٹر ہے جو کہ ایک فلاحی تنظیم سے وابستہ ہےاور اسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

سول ایوی ایشن  اتھارٹی  کا کہنا ہے کہ  فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

 

ٹیگس