Sep ۱۱, ۲۰۱۸ ۱۹:۳۰ Asia/Tehran
  • امریکی دھمکیوں پر عالمی فوجداری عدالت کا ردعمل

عالمی فوجداری عدالت نے کہا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے باجود افغانستان میں جنگی جرائم کے بارے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق عالمی فوجداری عدالت کی جانب سے امریکی صدر کے مشیر برائے قومی سلامتی جان بولٹن کے دھمکی آمیز بیان پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ہیگ میں قائم عالمی فوجداری عدالت کے دفتر کے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی دھمکیوں کے باوجود افغانستان میں امریکہ کے جنگی جرائم کی تحقیقات جاری رہیں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت کا مزید کہنا ہے کہ وہ ایک سو تئیس ممالک کی حمایت والی آزاد اور خود مختار عدالت ہے اور اصولوں و قانون کی عمل داری کے لیے کام کرتی رہے گی۔
واضح رہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے عالمی فوجداری عدالت کو متنبہ کیا تھا۔
جان بولٹن نے دھمکی دی تھی کہ اگر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ نے افغانستان میں امریکی فوجیوں پر مقدمہ چلایا تو اس کے ججوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی، ان کے اثاثے منجمد اور حتی ان کو گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔
عالمی فوجداری عدالت کے بعد ایسی دستاویزات ثبوت موجود ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ نے افغانستان پر قبضے کے بعد سے اب تک لاتعداد جرائم کا ارتکاب کیا ہے جن میں عام شہریوں کا قتل عام، رہائشی علاقوں پر حملے اور قیدیوں سے بدسلوکی کرنا بھی شامل ہے۔

ٹیگس