Sep ۲۵, ۲۰۱۸ ۱۷:۳۶ Asia/Tehran
  • نیویارک میں ایران اور چین کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

چین کے وزیر خارجہ نے نیویارک میں ایران کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں ایٹمی معاہدے کو باقی رکھنے اور بیجنگ تہران اقتصادی تعلقات کے مزید فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

 وانگ یی اور جواد ظریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی لین دین میں اضافے اور ایٹمی معاہدے کی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
 چین کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں جنوب مغربی ایران کے شہر اہواز میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت اور اس سانحے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف، صدر ایران کے ہمراہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک گئے ہوئے ہیں۔
ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پیر کے روز نیویارک میں یورپی یونین کے امور خارجہ کی انچارج اور فرانس کے صدر جان ایوے لےدریان سے بھی ملاقات اور گفتگو کی تھی۔  

 

ٹیگس