Oct ۰۶, ۲۰۱۸ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے اجتماع

برطانوی قانون دانوں اور سول سوسائیٹی کے کارکنوں نے لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے جمع ہو کر آل سعود حکومت مخالف صحافی جمال خاشقچی کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق لندن میں سعودی عرب کے سفارت خانے کے سامنے احتجاج کرنے والے مظاہرین نے گرفتار شدہ صحافی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور اقوام متحدہ اور مغربی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس صحافی کو رہا کرانے کے لئے سعودی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

اجتماع میں موجود ایک وکیل بین کیٹ نے کہا کہ اس صحافی کو اغوا کئے جانے کا کیس یورپی عدالتوں میں منتقل کئے جانے کی کوشش کی جائے گی تاکہ ان کو ایذا رسانی سے محفوظ کیا جا سکے۔

سعودی حکومت پر تنقید کرنے والے اس صحافی کو دو اکتوبر کو ترکی میں سعودی عرب کے سفارت خانے سے رجوع کرنے کے بعد اغوا کر لیا گیا۔

اس صحافی کا نام سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کو مطلوب افراد کی فہرست میں شامل ہے اس لئے کہا جاتا ہے کہ اس صحافی کو ان کی ہدایات پر ہی اغوا کیا گیا ہے۔

ٹیگس