صیہونی وزیراعظم بنیامن نتن یاہو کا خفیہ دورہ عمان
عمان کے سلطان قابو سے ملاقات کو نیتن یاہو کی اسرائیل واپسی تک خفیہ رکھا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو سرکاری دورے پر سلطنت عُمان پہنچ گئے۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نتن یاہو اور ان کی اہلیہ سمیت اعلیٰ سطح کا وفد دار الحکومت مسقط پہنچا ہے، جہاں سلطان قابوس بن سعید نے اپنی رہائش گاہ بیت البرکہ میں ان کا استقبال کیا۔ اس دوران سلطان عمان اور نتن یاہو کے درمیان مشرق وسطیٰ امن منصوبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے خفیہ دورے کے بارے میں اس وقت اعلان کیا گیا جب نتن یاہو اپنے وفد کے ساتھ اسرائیل لوٹ گئے تھے۔
گزشتہ چوبیس برسوں میں یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا خلیج فارس کے کسی بھی ملک کا دوسرا دورہ ہے، اس سے قبل 1994 میں اسرائیلی وزیراعظم اسحٰق رابین نے مسقط کا دورہ کیا تھا۔ 1996 میں عُمان اور اسرائیل تجارتی مکاتب کھولنے پر رضامند ہوگئے تھے، تاہم سال 2000ء میں فلسطینی تحریک انتفاضہ کے باعث عمان نے اسرائیل کے ساتھ تمام تعلقات منجمد کرلئے تھے۔