Nov ۱۶, ۲۰۱۸ ۰۸:۰۸ Asia/Tehran
  • یورپی یونین سے نکلنے کی منظوری پر بریگزٹ سیکریٹری مستعفی

برطانوی بریگزٹ سیکریٹری کابینہ سے منظور کئے جانے والی بریگزٹ ڈیل کے مسودے کی شرائط سےاتفاق نہ کرتے ہوئے مستعفی ہوگئے۔

برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے کابینہ کے 5 گھنٹے طویل اجلاس کے بعد بریگزٹ ڈیل کا اعلان کردیا، جس میں برطانوی کابینہ کے 9 سے زائد ارکان نے بریگزٹ ڈیل کے مسودے کی مخالف کردی جن میں سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری خارجہ بھی شامل تھے جبکہ باقی ارکان نے یورپی یونین سے نکلنے کے معاہدے کی منظوری دیدی۔

وزیراعظم تھریسا مے کا کہنا تھا کہ بریگزٹ ڈیل کا مسودہ آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا جبکہ بریگزٹ ڈیل کی پارلیمنٹ سے منظوری میں مشکل ہوسکتی ہے۔

ادھر برطانوی بریگزٹ سیکریٹری ڈومینک رب نے سوشل میڈیاپر پیغام میں کہا کہ وہ کابینہ سے منظور ہونے والی مجوزہ بریگزٹ ڈیل کی شرائط سے متفق نہیں، یہ وہ شرائط نہیں جن کا انہوں نے برطانوی عوام سے وعدہ کیا تھا، لہذا عہدہ سے مستعفی ہو رہے ہیں۔

واضح رہے کہ 2 سال قبل برطانیہ میں ہونے والے ریفرنڈم میں 52 فیصد برطانوی عوام نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں جب کہ 48 فیصد نے مخالفت میں ووٹ دیئے تھے۔

ٹیگس