Nov ۲۳, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • اسپین نے بریگزٹ معاہدے کو ویٹو کرنے کی دھمکی دے دی

اسپین نے مطلوبہ اصلاحات کو نظر انداز کئے جانے کی صورت میں یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے معاہدے بریگزٹ کو ویٹو کرنے کی دھمکی دی ہے۔

 اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچز نے اپنی برطانوی ہم منصب تھریسا میے سے گفتگو کے بعد کہا ہے کہ بریگزٹ کے حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان اختلافات بدستور باقی ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ اگر بریگزٹ میں میڈرڈ کے تحفظات کو مدنظر نہ رکھا گیا تو اسپین اسے ویٹو کرنے میں حق بجانب ہو گا۔
 آبنائے جبل الطارق کے حوالے سے برطانیہ اور اسپین میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں اور میڈرڈ کا کہنا ہے کہ بریگزٹ معاہدے میں اس کے مفادات کو مد نظر رکھا جانا ضروری ہے۔
 یورپی یونین کے اندرونی قوانین کے تحت برطانیہ کی علیحدگی کے معاہدے کی توثیق کے لیے کثرت رائے کی ضرورت ہے تاہم یورپی رہنما اس معاملے کو اتفاق رائے سے نمٹانے میں دلچسپی رکھتے۔
 بریگزٹ معاہدے کے مجوزہ متن پر خود برطانوی حزب اختلاف نے بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔  

ٹیگس