Dec ۲۱, ۲۰۱۸ ۰۷:۲۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ سے اختلافات امریکی وزیر دفاع مستعفی

امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس نے استعفے کا اعلان صدر ٹرمپ سے اختلافات پر کیا، انہوں نے کہا کہ عہدے سے مستعفی ہونا ہی میرے لیے بہتر ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ وزیردفاع جیمز میٹس فروری 2019 میں ریٹائر ہوجائیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ نئے وزیر دفاع کے نام کا اعلان جلد ہو گا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ سے اختلافات کی بنا پر اب تک امریکہ کے کئی اعلی حکام استعفی دے چکے ہیں ۔ مستفی ہونے والے عہدیداروں نے ٹرمپ پر کڑی نکتہ چینی کی۔

ٹیگس