Jan ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۱ Asia/Tehran
  • فرانس میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف  احتجاج جاری

حکومت فرانس کے خلاف یلو جیکٹ والوں کے جاری احتجاج میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف بھی مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

فرانسیسی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس کے مختلف علاقوں میں لگاتار آٹھویں ہفتے بھی احتجاج کیا جا رہا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف تحریک کے ترجمان نے اپنے کھلے خط میں مظاہرین سے سڑکوں پر وسیع پیمانے پر نکلنے کی اپیل کی ہے۔

حکومت فرانس کے ترجمان بنجامین گریوو نے جمعے کی رات اعلان کیا ہے کہ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف تحریک کے اراکین، پیرس حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ فرانس میں سترہ نومبر سے یلو جیکٹ والوں کا، حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ فرانسیسی پولیس اب تک اس سلسلے میں دس افراد کے مارے جانے کی تصدیق کر چکی ہے۔

ٹیگس