Jan ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ناروے نے کی ثالثی کی پیشکش

ناروے کی وزیراعظم برگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک کشمیر پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کرنے کو تیار ہے ۔

این ڈی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے ناروے کی خاتون وزیراعظم سول برگ نے کہا کہ کشمیر مسئلہ کا حل صرف فوجی نظریئے سے نہیں نکل سکتا، بلکہ اسکے لئے مضبوط عوامی حمایت ہونی اہم ہے۔ان کا کہنا تھا اگرہندوستان اور پاکستان کو ناروے کی ثالثی میں کوئی دلچسپی ہوگی تو ہم کوئی میکانزم تیار کریں گے جو ہماے پاس موجود ہے،ہم دنیا کے مختلف ممالک میں کافی عرصے سے اس طرح کام کرتے رہے ہیں،لیکن ہم بنیادی طور پراس بات کے بھی حامی ہیں کہ دونوں ملک آپس میں مل بیٹھ کراس معاملے پرآپسی اختلافات کو حل کرسکتے ہیں اور اس مسئلے کے حل کیلئے ہندوستان اور پاکستان کو مسلسل بات چیت کرنی چاہیے، انہیں فوج پر اخراجات میں کمی کرنی چاہیے،میرے خیال میں 1947سے آج تک ایک لمبا اور طویل عرصہ گذر گیا ہے، لہٰذا دونوں ملکوں کو آپسی کشیدگی کم کرنی چاہیے۔

 

ٹیگس