برطانیہ میں بریگزٹ ڈیل مسترد
برطانوی دارالامراء میں بریگزٹ ڈیل مسترد ہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے دارالامراء میں بریگزٹ ڈیل 152 کے مقابلے میں 321 ووٹوں سے مسترد ہو گئی جبکہ دارالعوام میں بریگزٹ ڈیل پر ووٹنگ آج ہوگی۔ اگر 100 ٹوری ارکان نے مخالفت میں ووٹ ڈالے تو حکومت کو 200 ووٹوں سے شکست کا امکان ہے، شکست کی صورت میں وزیراعظم کو تین روز میں پلان بی پیش کرنا ہوگا، پلان بی کیا ہوگا اب تک غیر واضح ہے، اپوزیشن لیبر لیڈر جریمی کوربن کہتے ہیں حکومت کو بریگزٹ پر ذلت آمیز شکست ہوگی، وزیر اعظم تھریسا مے مکمل طور پر ناکام رہی ہیں۔
ادھربرطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ ڈیل کی مخالفت کرنے والے عوام کو نیچا دکھانے کا خطرہ مول نہ لیں۔ ان کی ڈیل مسترد ہوئی تو شاید ڈیل کے بغیر ہی نکلنا پڑ جائے یا پھر یوریی یونین سے علیحدگی ہی نہ ہو پائے، انہوں نے ارکان پارلیمنٹ سے ڈیل پر نظر ثانی کی اپیل کردی۔
برطانوی ایوان زیریں میں ووٹنگ کے لیے کارروائی کا آغاز آدھی رات کو ہوگا ممکنہ طور پر 639 ارکان ووٹنگ میں حصہ لیں گے 320 کی سادہ اکثریت سے ڈیل منظور یا مسترد کی جاسکے گی۔