Jan ۱۶, ۲۰۱۹ ۲۱:۰۰ Asia/Tehran
  •  بریگزٹ ریفرنڈم کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ

اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے بریگزٹ ریفرنڈم کے دوبارہ انعقاد کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانونی پارلیمنٹ سے وزیراعظم تھریسا مے کے بریگزٹ پلان کو مسترد کیے جانے کے بعد اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نیکولا اسٹورجن نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ بریگزٹ ریفرنڈم کا دوبارہ انعقاد کرائے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل کو فوری طور پر روکنا ضروری ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کہ وہ وقت ضائع کیے بغیر بریگزٹ کے بارے میں دوبارہ ریفرنڈم کے منصوبے کا اعلان کرے۔
واضح رہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے وزیر اعظم تھریسامے کے معاہدے پر برطانوی پارلیمنٹ میں منگل کو ووٹنگ ہوئی جس میں چار سو بتیس اراکین نے اس کے خلاف ووٹ دیے جبکہ دوسو دو نے معاہدے کی حمایت کی۔
بریگزٹ معاہدے کے تحت حکومت برطانیہ یورپی یونین سے علیحدگی کے عمل کو رواں سال مارچ تک مکمل کرنے کی پابند ہے۔

ٹیگس