Jan ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۴:۰۰ Asia/Tehran
  • خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ کی بابت امریکا کو روس کا انتباہ

روسی حکومت نے دیگر ملکوں کے میزائل پروگراموں کا مقابلہ کرنے کے بہانے خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ شروع کرنے کی بابت امریکا کو سخت خبردار کیا ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کے امریکا کے نئے اینٹی میزائل ڈکٹرائن میں اس کے خلائی پروگرام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ڈکٹرائن نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ امریکا عالمی سطح پر برتر فوجی پوزیشن حاصل اور اپنی دشمنانہ ماہیت کے ساتھ دنیا کے ہر کونے میں فوجی آپریشن کے امکان کو حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہا ہے-

روسی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت اپنی اس فوجی حکمت عملی سے دیگر ملکوں کے خلاف پیشگی حملوں کو قانونی شکل دینا چاہتی ہے-

  یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے گذشتہ جمعرات کو پنٹاگون میں فوجی کمانڈروں سے خطاب کے دوران میزائل ڈیفینس ریویو دو ہزار انیس کے تحت امریکی میزائلی سسٹم کی جدیدکاری کے بارے میں اپنی حکومت کے پروگرام کا اعلان کیا تھا-

اس فوجی ڈکٹرائن میں امریکا کے حریف ملکوں کے میزائل پروگراموں کے خطرناک ہونے کا دعوی کرتے ہوئے خلا میں اینٹی میزائل ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کو مدنظر رکھا گیا ہے-

 

ٹیگس