Jan ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۴ Asia/Tehran
  • امریکی سفارتکاروں کو 72 گھنٹے میں وینزویلا سے نکلنے کا حکم

وینزویلا کی حکومت نے اس ملک میں بڑھتی ہوئی امریکی مداخلت کے پیش نظر امریکی سفارتکاروں کو 72 گھنٹے میں وینزویلا سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔

صدارتی محل میں ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر میڈورو نے ملک میں امریکی مداخلت پر سخت غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امریکہ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ انہوں نے امریکی مداخلت کے پیش نظر امریکی سفارتکاروں کو 72 گھنٹے میں وینزویلا سے نکلنے کا حکم دیا ہے۔ امریکا نے وینزویلا سے سفارتی عملہ نکالنے سے انکار کیا ہے۔

وینزویلا میں امریکی مداخلت کے بعد اپوزیشن لیڈر گوائڈو نے خود کو صدر قرار دے دیا۔ امریکا نے حزب اختلاف کے رہنما کو صدر تسلیم کر لیا جبکہ وینزویلا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کے صدر میڈورو ہیں اور وہ امریکی حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈر گوائڈو کو صدر تسلیم نہیں کرتے۔

ٹیگس