Jan ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۶:۵۵ Asia/Tehran
  •  وینیزویلا میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی حمایت

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے لئے اپنی رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے روسی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا انعقاد، سیاسی گفتگو اور عوامی رائے کے ذریعے راہ حل کے حصول سے متعلق ایک اچھا اور مثبت طریقہ ہے۔
دریں اثنا نکولس مادورو نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ وینیزویلا میں صدارتی انتخابات پورے ضابطے اور قوانین کے مطابق منعقد ہوئے ہیں اس لئے دوبارہ صدارتی انتخابات کرائے جانے کا کوئی امکان نہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایک سال سے بھی کم مدت قبل، یہ صدارتی انتخابات ہوئے جس میں انھوں نے اڑسٹھ فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی ہے اور یہ انتخابات قانون کے مطابق بین الاقوامی مبصرین کی موجودگی میں نہایت شفاف طریقے سے منعقد ہوئے ہیں۔
وینیزویلا  کے صدر نے اعلان کیا کہ انھیں یقین ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کولمبیا کی حکومت اور مافیا کو ان کا قتل کرنے کی ہدایات دی ہیں اور اگر ان کا قتل ہوتا ہے تو امریکی صدر ٹرمپ اور کولمبیا کے صدر ایوان دوکہ ہی، ذمہ دار ہوں گے۔

ٹیگس