Feb ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • خاتون قیدیوں کو ایذائیں دینے کے ذمہ دار اعلی سعودی حکام

برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے اعلی سعودی حکام کو جیلوں میں بند سیاسی خواتین کو دی جانے والی ایذاؤں کا براہ راست ذمہ دار قراردیا ہے۔

برطانوی پارلیمنٹ کے تین ارکان نے پیر کو اس رپورٹ کی تصدیق کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی جیلوں میں بند سیاسی خواتین قیدیوں کو ایذائیں دی جاتی ہیں۔

برطانوی اراکین پارلیمان نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور جیلوں میں قید سعودی عرب کی سیاسی خواتین کو دی جانے والی ایذاؤں کی براہ راست ذمہ داری سعودی عرب کے اعلی ترین حکام پر عائد ہوتی ہے۔

مذکورہ تینوں برطانوی اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں سیاسی اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو ایذائیں اور ان کے ساتھ کئے جانے والے سلوک ظالمانہ اور غیرانسانی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے اعلی حکام نے سیاسی قیدیوں تک وکلا کی رسائی کی اجازت نہ دے کر عملی طور پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایمنٹسی انٹرنیشنل نے گذشتہ جنوری کے مہینے میں کہا تھا کہ سعودی جیلوں میں بند انسانی حقوق اور سیاسی کارکنوں کو جنسی ایذا رسائی اور انہیں زد و کوب کرنے کے کم سے کم دس واقعات سامنے آئے ہیں۔

ٹیگس