Feb ۲۰, ۲۰۱۹ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی فوج کی وحشیگری

امریکی فوجیوں نے افغانستان کے صوبہ کاپیسا میں رات کے وقت ایک کارروائی کر کے ایک دینی مدرسے کو آگ لگا دی اور کئی رہائشی مکانات کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا ہے۔

امریکی فوجیوں کے ہاتھوں افغانستان کے صوبہ کاپیسا میں ایک دینی مدرسے کو آگ لگا دیئے جانے کے نتیجے میں قرآن کریم کے دسیوں نسخے اور مذہبی کتابیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

امریکی فوجیوں نے افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار کے شہر خوگیانی کے قریب ایک گاؤں میں بھی ایک کارروائی کے دوران تین عام شہریوں کو ہلاک اور پانچ دیگر کو زخمی کر دیا-

افغانستان کے مختلف صوبوں میں امریکی فوج کی رات کی کارروائیوں میں پچھلے کچھ عرصے سے کافی حد تک اضافہ ہوا ہے۔

افغانستان کی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں نے بارہا متفقہ طور پر بیان جاری کر کے امریکی فوجیوں کی اس طرح کی کارروائیوں کو فوری طر پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے-

افغانستان سے ہی ایک خبر یہ بھی ہے کہ صوبہ لغمان میں ایک دستی بم کے دھماکے میں چھے افغان شہری ہلاک ہو گئے-

ٹیگس