امریکہ اور یورپی ممالک روسی میزائلوں کے نشانے پر
Feb ۲۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
امریکہ اور روس کے مابین ایک بار پھر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔
روس کے صدرولادیمیر پوتین نے روسی پارلیمنٹ سے اپنے سالانہ خطاب میں کہا کہ اگر امریکا نے اپنے اتحادی یورپی ممالک میں درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کوئی جوہری میزائل نصب کیے تو ان یورپی ممالک کے علاوہ خود امریکا بھی جواباً روسی میزائلوں کے نشانے پر ہو گا۔
روس کے صدرکا کہنا تھا کہ روس کسی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا اور اسی لیے اپنے جوہری میزائلوں کی نئے سرے سے تنصیب میں بھی پہل نہیں کرے گا تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر روس کو مجبور کیا گیا تو وہ کوئی بھی اقدام کرسکتا ہے۔