بریگزٹ مذاکرات ناکام ہو گئے، یورپی عہدیدار
Mar ۰۷, ۲۰۱۹ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
یورپی یونین اور برطانیہ کے درمیان بریگزٹ معاہدے پر تعطل دور کرنے کی غرض سے جاری مذاکرات عملی طور پر ناکام ہو گئے۔
یورپی یونین کے اعلی مذاکرات کار میشل بارنیا کا کہنا ہے کہ بریگزٹ معاہدے کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی غرض سے حکومت برطانیہ کی تازہ کوششوں کا بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہو سکا۔
انھوں نے یورپی کمیشن کو بتایا کہ بریگزٹ معاہدے پر تعطل بدستور باقی ہے اور کوئی راستہ دکھائی نہیں دیتا۔ یورپی یونین نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ بریگزٹ پر تعطل دور ہونے کا کوئی امکان دکھائی نہیں دیتا۔
یورپی یونین کے قانون کے مطابق برطانیہ کو اس یونین سے علیحدگی کا عمل انتیس مارچ دو ہزار انیس تک مکمل کر لینا ہو گا تاہم ابھی تک دونوں کے درمیان معاہدہ طے نہیں پا سکا ہے۔