Mar ۰۸, ۲۰۱۹ ۱۳:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکی اقدامات عالمی تجارت کے لئے خطرہ ہیں، یورپی یونین

یورپی یونین نے خبردار کیا ہے کہ امریکی اقدامات عالمی تجارت کے لئے خطرہ ہیں۔

یورپی یونین کی کمشنر برائے تجارتی امور سسیلیا مالمسٹروم نے جمعرات کو اس بات کا انبتاہ دیتے ہوئے کہ امریکی اقدامات عالمی تجارتی نظام کے لئے خطرہ ہیں، واشنگٹن سے کہا ہے کہ وہ تجارتی قوانین میں اصلاحات کے متعلق مزید تعاون کرے-

یورپی یونین کی کمشنر برائے تجارتی امور نے کہا کہ عالمی تجارت کے مسائل کے حل کے سلسلے میں امریکا اور یورپی یونین کے درمیان اختلاف پایا جاتا ہے-

انہوں نے یورپی ملکوں کی اسٹیل اور المونیم پر کسٹم ڈیوٹی عائد کرنے کے امریکی صدر کے اقدام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو اس اقدام پر بہت صدمہ پہنچا ہے-

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی  غیر ملکی جارحانہ تجارتی پالیسیوں نے واشنگٹن کے اتحادیوں کو بھی نشانہ بنایا ہے- یورپی یونین نے گذشتہ برس اعلان کیا تھا کہ وہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین میں اصلاحات کے لئے تعاون کر رہی ہے لیکن اس تعاون کا اب تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا ہے-

ٹیگس